ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راون سے میرا کوئی ناطہ نہیں: مایاوتی

راون سے میرا کوئی ناطہ نہیں: مایاوتی

Mon, 17 Sep 2018 12:04:14  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ17ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے گزشتہ سال مئی میں سہارنپور کے شبیرپور گاؤں میں ہوئے نسلی تشدد کے معاملے میں گرفتاری کے بعد گزشتہ دنوں رہا’بھیم آرمی‘ کے بانی چندرشیکھر عرف راون کے ساتھ کسی طرح کے رشتہ سے انکار کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مفاد میں تو کچھ لوگ اپنے دفاع میں اور کچھ لوگ خود کو نوجوان دکھانے کے لئے کبھی میرے ساتھ بھائی بہن کا تو کبھی پھوپھی۔بھتیجے کا رشتہ جوڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور کے شبیر پور میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ابھی حال ہی میں رہا ہوئے (چندرشیکھر عرف راون) ان کے ساتھ پھوپھی کا ناطہ جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی قابل احترام رشتہ نہیں قائم ہو سکتا۔ اگر ایسے لوگ واقعی دلتوں کے تئیں فکر مند ہوتے تو اپنی تنظیم بنانے کی بجائے بی ایس پی سے جڑتے۔معلوم ہو کہ مئی 2017 میں سہارنپور ضلع کے شبیر پور میں ہوئے نسلی تشدد کے معاملے میں گرفتار ’بھیم آرمی‘ کے بانی چندرشیکھر کو 14 ستمبر کو رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ مایاوتی ان کی پھوپھی ہیں اور ان کا ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 


Share: